شہریوں کو ریلیف دیں‘ نہریں نکالیں تو آپ کوکیوں تکلیف ہوتی ہے ؟ ہم نے سیلاب کے بعد دنیا سے بھیک نہیں مانگی‘راتیں جاگ کر گزاریں ‘اڑھائی ملین افراد کو ریسکیو کیا
ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، حرم کے برآمدوں میں ن لیگ کی خواتین پر آوازیں کسنے والے اب جلسوں میں ایک دوسرے پر جوتے مار رہے ہیں
فیصل آباد (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔حرم شریف کے برآمدوں میں ن لیگ کی خواتین پر آوازیں کسنے والے اب جلسوں میں ایک دوسرے پر جوتے مار رہے ہیں ، شہباز شریف آج جہاں جاتے ہیں دنیا انہیں عزت دیتی ہے۔ فیصل آباد میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جس طرح میرا استقبال کیا گیا اس پر سب کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم بجلی کے بلوں سے پنجاب کے شہریوں کو ریلیف دیں اور نہریں نکالیں تو آپ کو کیوں تکلیف ہوتی ہے؟ ہم پر اس لیے تنقید ہو رہی ہے کیوں کہ ہم نے سیلاب کے بعد دنیا سے بھیک نہیں مانگی۔ ہر مسئلے کا علاج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، یہ پروگرام 10، 10 ہزار روپے دیتا ہے ہم نے متاثرین کو 10، 10 لاکھ روپے دینے ہیں، براہ مہربانی اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر کوئی مجھ پر تنقید کرتا ہے تو کرے لیکن کوئی پنجاب پر تنقید کرے گا تو گھر چھوڑ کر آؤں گی اور مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں، پنجاب نے آپ کے معاملات میں مداخلت نہیں کی تو آپ ہمارے معاملات میں مداخلت کیوں کررہے ہیں؟مریم نواز نے کہا کہ ڈیڑھ سو الیکٹرک بسس لے کر آئی ہوں، فیصل آباد کو 90، جھنگ کو 30، چینیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 15، 15 بسیں دی جائیں گی۔۔انہوں نے کہا کہ کینسر کی بعض اقسام کا 60 منٹ میں علاج کرنے والی مشین فیصل آباد کے لیے آرڈر کر دی ہے، بہت جلد ٹریک لیس ٹرین فیصل آباد کی سڑکوں پہ دوڑتی نظر آئے گی، 40 بلین روپے سے شروع کیے جانے والا واٹر سینٹیشن پلان کا بھی جلد آغاز کررہے ہیں۔انہوں نے کہا اب دنیا دیکھتی رہ جاتی ہے کہ شہباز شریف جہاں جاتے ہیں دنیا انہیں عزت دیتی ہے