لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر اور مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے مقدمے میں بریت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی بے گناہی کی شہادت دے دی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت میں قرآن مجید پر حلف دینے کو تیار تھا 9 مئی واقعات میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں رہائی کی خبر سن کر خوشی ہوئی۔ اپنے دیگر ساتھیوں کی سزاؤں کا سن کر دل رنجیدہ ہے کیونکہ وہ بھی میری طرح دیگر ساتھی بھی بے قصور ہیں۔