صائم ایوب کی بیٹنگ فارم بحال، پاکستان کے لیے شکست دینا مشکل: رکی پونٹنگ

صائم ایوب کی بیٹنگ فارم بحال، پاکستان کے لیے شکست دینا مشکل: رکی پونٹنگ

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو اہم کھلاڑی قرار دیا ہے۔
پونٹنگ نے ایک حالیہ انٹرویو میں صائم ایوب کا موازنہ جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوالڈ بریوس سے کیا اور بتایا کہ صائم ایسی صلاحیت رکھتے ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر صائم چند اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہو جائیں تو پاکستان کو شکست دینا مشکل ہوگا۔تاہم، موجودہ ٹورنامنٹ میں صائم ایوب کی کارکردگی غیر مستقل رہی ہے۔نیدرلینڈز کے خلاف 24 رنز، امریکا کے خلاف 19 رنز، بھارت کے خلاف 6 رنز اور نمیبیا کے خلاف 14 رنز بنائے، اور کچھ میچز میں وکٹیں بھی حاصل کیں۔رواں سال کے آخری 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں، انہوں نے 142 رنز بنائے اور 8 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کی آل راؤنڈ صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔پاکستان نے گروپ اے میں تین فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، اور اب وہ سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، اور سری لنکا کے خلاف مقابلہ کرے گا۔