آسٹریلیا کے خلاف سیریز: فخر زمان اور صائم ایوب سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں، پی سی بی کا اعلان

آسٹریلیا کے خلاف سیریز: فخر زمان اور صائم ایوب سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں، پی سی بی کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ فخر زمان اور صائم ایوب انجریز کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آئندہ دورۂ پاکستان میں سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑی اس وقت انجری سے ریکوری اور ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں اور انہیں میڈیکل اسٹاف کی مکمل نگرانی حاصل ہے۔ بورڈ نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹس جلد جاری کی جائیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 30 مئی سے شروع ہو رہی ہے، جس کے میچز 30 مئی، 2 اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی، جبکہ پاکستان ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ شروع کرے گی اور ایک پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔