صائم ایوب علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے

صائم ایوب علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب علاج کے لیے کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

 ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی ہیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھوپیڈک ڈاکٹرز کل ان کا چیک اپ کریں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے علاج معالجے کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صائم ایوب کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اس سے قبل محسن نقوی اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے صائم ایوب کو فون کر کے ان کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صائم ایوب کو دائیں ٹخنے میں فریکچر ہونے کے باعث 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر رہنا پڑے گا۔ یہ فریکچر انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔