طورخم بارڈر پر کسٹم عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 4 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی چاندی برآمد کر لی ہے۔
کلکٹر کسٹم غلام مصطفیٰ کے مطابق، یہ چاندی افغانستان سے آنے والے ایک ٹرک سے برآمد ہوئی ہے، جس میں 30 کلوگرام چاندی چھپائی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اسمگل شدہ چاندی کو ٹرک کے ٹائروں کے اندر مہارت سے چھپایا گیا تھا تاکہ شناخت سے بچا جا سکے۔ یہ ٹرک ایک افغان خاندان کا تھا جو افغانستان چھوڑ کر واپس پاکستان آ رہا تھا۔کلکٹر کا کہنا ہے کہ امپورٹ ٹرمینل پر تلاشی کے دوران، برآمد شدہ چاندی کی مالیت اندازاً 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ یہ کارروائی کسٹمز حکام کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اہم اقدام ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔