اے این ایف کی کارروائی: 20 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد، تین ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائی: 20 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد، تین ملزمان گرفتار

راولپنڈی: انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن کے دوران 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف جاری کارروائیوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس دوران پانچ مختلف آپریشنز کے ذریعے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہے۔اے این ایف کے ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائیوں میں 287.740 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 20 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ، ہزار گنجی، کوئٹہ کے غیر آباد علاقے سے 231 کلوگرام مارفین برآمد ہوئی۔ لسبیلہ کے علاقے گوٹھ لکھا اوتھل سے 35 کلو افیون، 12 کلو آئس اور 6 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔مزید برآں، اسلام آباد کے قریب سائم ون موٹر وے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 3 کلو آئس برآمد ہوئی۔

 اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب دو مختلف کارروائیوں میں ایک خاتون سمیت ملزم سے 740 گرام آئس برآمد کی گئی۔اے این ایف نے ان کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فورس کی جانب سے ان کارروائیوں کو منشیات کی اسمگلنگ اور اس سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔