طورخم بارڈر پر انسانیت کی جیت، بیمار افغان نومولود کا پاکستان میں علاج، جان بچ گئی

طورخم بارڈر پر انسانیت کی جیت، بیمار افغان نومولود کا پاکستان میں علاج، جان بچ گئی

پشاور کے طورخم بارڈر پر انسانی ہمدردی کی ایک اہم مثال سامنے آئی، جہاں شدید بیمار 10 روزہ افغان نومولود کو والدین کے ہمراہ پاکستان میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان خاندان کو انسانی بنیادوں پر طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان آنے کی اجازت دی گئی، جس کے بعد نومولود بچے کو فوری طور پر فرنٹیئر کور اسپتال حیات آباد منتقل کیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں نے اس کا علاج اور خصوصی نگہداشت کی۔ڈاکٹروں کی مسلسل نگرانی اور بروقت طبی امداد کے باعث بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے اور اس کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔رپورٹس کے مطابق افغان خاندان کو 2 اگست کو جلال آباد سے بچے کے علاج کی غرض سے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔