وزیراعلیٰ سندھ کا آٹے کی قلت کا نوٹس، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم

 مراد علی شاہ نے نے قومی گندم پالیسی کے جائزے کیلئے اعلیٰ سطح کی کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی 
 کراچی (آئی این پی )کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تاجروں اور ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے آٹے کی مصنوعی قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آٹے کی قیمتوں میں کمی اور استحکام کے لئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں گندم کی ذخیرہ اندوزی اور محکمہ خوراک میں اصلاحات پر اہم فیصلے کیے گئے اور گندم کے ذخائر کے ساتھ قومی گندم پالیسی 2026-2030 کا جائزہ لیا گیا۔