قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ گنڈاسنگھ والا نے طالبات کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ گنڈاسنگھ والا کے علاقہ بستی پیراں والی، مہالم کلاں کے رہائشی آصف محمود ولد ماسٹر خوشی محمد نے پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی کہ اس کی بیٹیوں کو سکول سے واپسی پر زوہیب عرف دشاری سمیت دو نامزد اور پانچ نامعلوم افراد مبینہ طور پر ہراساں کرتے اور دھمکی آمیز خطوط دیتے ہیں۔ مدعی کے مطابق منع کرنے کے باوجود ملزمان اپنی مبینہ حرکتوں سے باز نہیں آئے۔پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔