سرینگر(آئی این پی )بھارتی پیرا ملٹری فورس کے اہلکار نے سری نگر میں خودکشی کر لی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس کے اہلکار نے سروس رائفل سے خود کو گولی ماری۔ کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے آج تک 612 بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔