تہران(آئی این پی )ایران کے وزیر تیل محسن پاکنزاد نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون ممکن ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی النا کو دئیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر تیل محسن پاکنزاد نے کہا کہ تیل اور گیس کے شعبوں میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان تعاون کے امکانات کے حوالے سے سب کچھ ممکن ہے۔