امریکی وفد کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، تہران واشنگٹن مذاکرات

دوحہ(آئی این پی )امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے دوحہ میں قطری وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قطری وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات کے دوران قطر کی ثالثی کی کوششوں کا اعادہ کیا اور مفاہمتی یادداشت کے مطابق مذاکرات کی حمایت کا اظہار کیا۔ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت ہوئی،