تہران مذاکراتی عمل جاری رکھنے کیلئے تیار ، واشنگٹن بھی سنجیدہ رویہ اختیار کرے، علی بحرینی

نیویارک(آئی این پی )اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر علی بحرینی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں نے ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں جاری مذاکرات کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران صدر ٹرمپ کے بیانات نے اعتماد سازی کے عمل کو متاثر کیا اور بات چیت کے ماحول پر منفی اثرات مرتب کئے