بھارت :سابق شوہر نے 30 سالہ سافٹ ویئر انجینئر خاتون قتل کردی

حیدر آباد،بھارت(آئی این پی )بھارتی شہر حیدر آباد میں 30 سالہ سافٹ ویئر انجینئر سنیتا کو مبینہ طور پر سابق شوہر مہیش نے قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے مقتولہ کو متعدد بار چھرا گھونپا اور پھر پھولدان سے سر پر وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان سے چلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل مقتولہ کی دوسری شادی اور سابق شوہر کے خلاف درج مقدمات کے سبب ذاتی رنجش کی بنیاد پر کیا گیا