پولیس ملازمین کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئے سافٹ ویئر تیار

لاہور(کرائم رپورٹر ) وی وی آئی پیز،غیرملکیوں وحساس ڈیوٹیوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کے لئے اہم اقدام کیا گیا ہے ، اہم ڈیوٹیاں کرنے والوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کے لئے سافٹ ویئر تیارکرلیاگیا۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئے سافٹ ویئرتیارکیا، سافٹ ویئرسے ایک گھنٹے میں 800 سے زائدملازمین کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کی جاسکتی، نئے بھرتی اوروی وی آئی پی کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کی جارہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق سافٹ ویئر میں سوالات مقررہ وقت میں ملازمین سے پرکرائے جاتے ہیں، فیل ہونے والے ملازمین کووی وی آئی پیزکے ساتھ ڈیوٹیوں پرتعینات نہیں کیا جاتا۔