لاہور (شوبز ڈیسک) اداکار نمیر نواز خان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ چھوڑ کر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے اور اس دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں اظہارِ خیال کیا ہے۔احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نمیر خان نے بتایا کہ آئی ٹی کے طالب علم کی حیثیت سے میں خود کو زیادہ ذہین نہیں سمجھتا تھا اور مجھے کسی بھی چیز کو سیکھنے کے لیے دوسروں کے مقابلے میں زیادہ وقت اور محنت درکار ہوتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ 2015 میں ملازمت کے دوران میں اکتا گیا تھا، جم جانا اور اپنی شخصیت کو بہتر رکھنا میرا شوق تھا، اسی دوران مجھے ایک ایجنسی کے بارے میں معلوم ہوا جہاں اشتہارات اور فیشن شوٹس کے ذریعے شوبز میں آنے کا موقع مل سکتا تھا، جس کے بعد میں نے قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔اداکار کے مطابق مجھے اپنا پہلا اشتہار سجل علی اور مومنہ مستحسن کے ساتھ کرنے کا موقع ملا۔نمیر خان نے کارپوریٹ ملازمت اور اداکاری سے حاصل ہونے والی آمدن کا موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے 30 دن کی محنت کے بعد ملنے والی تنخواہ کے مقابلے میں مجھے اداکاری کے صرف ایک دن کے کام کا معاوضہ کہیں زیادہ ملا۔