ہر چوکی پر 25 اہلکار تعینات‘چوکیوں پر اہلکاروں کے لئے خصوصی سازو سامان بھیج دیا گیا
سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد سیکیورٹی اقدامات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے علاقے میں نئی چوکیاں قائم کی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید 43 چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہر چوکی پر 25 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ سیکیورٹی کو مزید سخت بنایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 26 چوکیاں کشمیر ڈویژن جبکہ 17 جموں ڈویژن میں قائم کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سینٹرل ریزرو فورس نے ان چوکیوں کے لیے خصوصی ساز و سامان بھی حاصل کیا ہے