مقبوضہ کشمیر،بھارتی پولیس کا آزادء اظہار پر قدغن کیلئے کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ

سری نگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے آزادی صحافت پر ایک اور وار کرتے ہوئے کشمیر ٹائمز کے دفتر پر بھارتی پولیس نے چھاپہ مارا جسے عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے)  نے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی پولیس نے کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مار کر اسے علیحدگی پسند نظریات پھیلانے کے الزامات کا نشانہ بنایا جو آزادی اظہار کو دبانے کی واضح کوشش ہے۔آئی ایف جے کے مطابق کشمیر ٹائمز میں شائع ہونے والا مضمون "ایس آئی اے کے چھاپے: ہمیں خاموش کرنے کی ایک اور کوشش" عوام کی توجہ کا مرکز بنا تھا جس کے بعد اس کارروائی کو صحافتی ادارے کو خوفزدہ کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے