مزاحمت ہمارا دستوری حق ہے، نہتے ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: حماس،غزہ کیلئے نئی پولیس فورس، ابتدائی گھنٹوں میں 2 ہزار درخواستیں موصول
مقبوضہ بیت المقدس،ریاض(آئی این پی )فلسطین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک برائے فروخت نہیں ہے، اسرائیل اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں فلسطینی وزارت خارجہ نے لکھا کہ فلسطینی لوگ اپنی سرزمین پر موجود ہیں اور نسل پرست آبادکار حملہ آوروں کو ہمارا ملک چھوڑنا ہوگا۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمت ہمارا دستوری حق ہے، نہتے ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔دوسری جانب غزہ کیلئے قائم کی جانے والی عبوری فلسطینی پولیس فورس میں ابتدائی چند گھنٹوں میں 2,000 افراد نے شمولیت کی درخواست دی ہے، جب کہ پانچ ممالک نے بین الاقوامی سیکیورٹی فورس میں فوجی بھیجنے کا وعدہ کیا ہے