بھارت پہلا جوہری بدمعاش ملک ہے، جس نے دوسرے جوہری ملک پر براہِ راست میزائل حملہ کیا
بھارت جنگ میں ناکامی کے بعد جنگ بندی پر اپنے سٹریٹیجک پارٹنر امریکہ کو بھی مسلسل جھٹلا رہا ہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے بھارت کو عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ قرار دے دیا۔امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا ہے بھارت بدمعاش ریاست ہے جو علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے مستقل خطرہ ہے۔ بھارت پہلا جوہری بدمعاش ملک ہے، جس نے دوسرے جوہری ملک پر براہِ راست میزائل حملہ کیا ہے۔حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کو نیو نارمل بنانے کی بھارتی کوشش پاکستان کی موثر جوابی کارروائی سے بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ بھارت جنگ میں ناکامی کے بعد جنگ بندی پر اپنے اسٹریٹیجک پارٹنر امریکا کو بھی مسلسل جھٹلا رہا ہے۔بھارت دنیا کا ایسا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے کسی فضائی جنگ میں رافیل طیارے گنوائے ہیں۔ بھارت جنگ میں پاکستان سے ناکامی کے بعد جنگ بندی پر اپنے اسٹریٹجک پارٹنر امریکا کو مسلسل جھٹلا رہا ہے۔