پاک ایران دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خطیر ہدف مقرر
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور ایران کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی روابط میں ایک اہم سنگ میل عبور ہوگیا۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ اور ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک ایران دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خطیر ہدف مقرر کیا گیا ہے۔دونوں ممالک نے مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام اور تجارتی حجم میں اضافہ پر اتفاق کرلیا جبکہ ملاقات میں نجی شعبے کے کردار کے فروغ اور اقتصادی وصنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔قزوین چیمبر آف کامرس کے سربراہ اور اراکین نے کراچی میں تجارتی و صنعتی نمائش میں خصوصی شرکت کی