چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب 2800،1800 اور 4700 سی سی کی گاڑیاں استعمال کریں گے:نئی پالیسی

لاہور(آئی این پی ) پنجاب حکومت نے افسران کے لیے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کر دی۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب تین سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھ سکیں گے جن  میں چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب 2800،1800 اور 4700 سی سی کی گاڑیاں استعمال کریں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس کی دوگاڑیوں کے لئے  ہر ماہ 800 لیٹر پیٹرول ملے گا، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی4700 سی سی گاڑی کے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں جب کہ پہلے چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب 1300 اور 1600سی سی گاڑیاں رکھنے کے مجازتھے۔