11 دن، 2800 اشتہاری گرفتار

رواں سال اے 934، بی کیٹیگری کے 1900 اشتہاری، 900 عدالتی مفرور بھی پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔رواں سال کے ابتدائی 11 دن میں مطلوب 2800 سے زائد اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 934، بی کیٹیگری کے 1900 اشتہاری شامل ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نے 900 سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے، جن میں اے کیٹیگری 250، بی کیٹیگری کے 670 شامل ہیں۔دوران آپریشنز ایک ہزار ٹارگٹ آفینڈرز کوبھی گرفتار کیا گیا، جن میں اے کیٹیگری 370 ، بی کیٹیگری کے 630 ٹارگٹ شامل ہیں۔ سنگین جرائم میں مطلوب ایک اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔گزشتہ 11 دن میں لاہور میں 300 اشتہاری ،160 عدالتی مفرور، 75 ٹارگٹ آفینڈرز پکڑے گئے۔