پاکستان اورآئی ایم ایف میں مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا

پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح پر جبکہ دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح پر بات چیت ہوگی 
 اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان  اور آئی ایم ایف  کے مابین دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا ، پہلے مرحلے میں تکنیکی، دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ رپورٹ  کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی  فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے  کیلئے   مذاکرات  آج سے شروع ہوں گے۔ذرائع نے بتایا آئی ایم ایف کا وفد آج  25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح پر جبکہ دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح پر بات چیت ہوگی۔