اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے مزید ایک انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر(آئی پی پی) کے ساتھ بجلی خریداری کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک جین پاور پلانٹ کیساتھ بجلی خریداری کا معاہدہ ختم کیاجائے گا۔حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک جین 365 میگاواٹ صلاحیت کی حامل آئی پی پی ہے ، معاہدہ ختم کرنے کے نتیجے میں اربوں روپے کی بچت متوقع ہے