صنعتوں کیلئے رعایتی پیکج کا مثبت اثر، دو ماہ میں 12.125 ارب کا فائدہ

وزیر توانائی ان اقدامات کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں اور پیکیج کے مزید فوائد کیلئے مسلسل معلومات حاصل کر رہے ہیں:پاور ڈویژن
اسلام آباد ( آن لائن) پاور ڈویںن کے ترجمان نے صنعتی سرپلیس پیکج کے تحت دو ماہ (دسمبر 2025 اور جنوری 2026) کے دوران صنعتی صارفین کو حاصل ہونے والے فوائد کا جائزہ پیش کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، اس رعایتی پیکج کے تحت دونوں مہینوں میں مجموعی طور پر 127,686 صنعتی صارفین کو 12.125 ارب روپے کا فائدہ حاصل ہوا، جو کہ کل صنعتی صارفین کا 46 فیصد بنتا ہے۔دسمبر 2025 اور جنوری 2026 کے دوران، سرپلیس پیکیج سے چھوٹی اور بڑی تمام صنعتوں کو 10.3 روپے فی یونٹ کی رعایت دی گئی۔ ان دو ماہ میں مجموعی طور پر 1,176 ملین یونٹس فروخت کی گئیں، جو کہ صنعتی یونٹس کی مجموعی فروخت کا 23.8 فیصد بنتا ہے‘ترجمان نے کہا  وزیر پاور ان اقدامات کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں اور اس پیکج کے مزید فوائد کے لیے مسلسل اپڈیٹس حاصل کر رہے ہیں۔