آئی ایم ایف نے صنعتوں کو3سال کیلئے رعایتی نرخوں پر بجلی دینے کا پیکیج مسترد کردیا

صنعتوں کو 8000 میگا واٹ بجلی رعایتی نرخوں پر دینے کے پیکیج  پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اعتراض اٹھایا: وزارت توانائی 
 اسلام آباد (آئی این  پی) آئی ایم ایف سے وزارت توانائی کا انڈسٹری کیلئے 3 سالہ مارجنل انرجی پیکج مسترد کردیا ، نئی تجاویز کیساتھ دوبارہ پیکج تیار کر کے آئی ایم ایف سے بات چیت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق صنعتوں کو بجلی کے ریٹ میں ریلیف دینے کی حکومتی کوششوں کو آئی ایم ایف نے دھچکا دیا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے وزارت توانائی کا انڈسٹری کیلئے 3 سالہ مارجنل انرجی پیکج مسترد کردی، صنعتوں کو 8000 میگا واٹ بجلی رعایتی نرخوں پر دینے کے پیکج پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اعتراض اٹھایا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت توانائی آئی ایم ایف کو مارجنل انرجی پیکج پر متفق کرنے میں ناکام رہے، آئندہ اقتصادی جائزہ مذاکرات میں نئی تجاویز کیساتھ دوبارہ پیکج تیار کر کے بات چیت ہوگی۔ذرائع نے کہا کہ مارجنل کاسٹ پر اے آئی، ڈیٹا مائننگ اور انڈسٹری کیلئے 3 سال کیلئے انرجی پیکج تھا، ملک میں اس وقت 8 ہزار سرپلس بجلی ہونے کے باعث مارجنل پیکج تیار کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ ریٹ میں ٹیکسز کی کمی کیلئے تجویز تیار کی گئی تھی،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے وزارت توانائی سے سو فیصد ریکوری نہ ہونے کے باعث پیکج منظور نہیں کیا۔