اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران کم آمدنی والے خاندانوں کی مالی معاونت بڑھاتے ہوئے سماجی تحفظ کے پروگراموں پر اخراجات میں نمایاں اضافہ کیا جبکہ بلاسود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا جس کا مقصد مالی شمولیت کو فروغ دینا اور غربت میں کمی لانا ہے۔وزارتِ خزانہ کی جون 2026 کی ماہانہ اقتصادی جائزہ و پیش گوئی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران حکومت کی جامع ترقی کی حکمت عملی پر عملدرآمد جاری رہا۔ اس دوران سماجی تحفظ کے پروگراموں کے لیے فنڈز میں اضافہ، بلاسود مالی سہولتوں تک رسائی میں توسیع اور بیرونِ ملک روزگار کے مواقع کی حوصلہ افزائی کی گئی