اسلام آباد (آن لائن)امریکی ناظم الامور نیٹیلی بیکر نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے پاکستانی عوام کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے اس بابرکت مہینے کے دوران تمام مسلمانوں کے لیے خیر و سگالی، امن اور برکت کی تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد میں قائم امریکی مشن کی ترجمان کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹیلی بیکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے وہ تمام روزے داروں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ روحانی تجدید، غور و فکر اور اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں پر شکرگزاری کا بابرکت موسم ہے