، بینچ اور بار کے درمیان باہمی احترام، ہم آہنگی اور تعمیری روابط برقرار رکھنا ضروری ہے: جسٹس جمال خان مندوخیل کی ریٹائرمنٹ کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس جمال خان مندوخیل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس جمال خان مندوخیل کی شاندار عدالتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس جمال خان مندوخیل کی عدالتی خدمات انصاف کی فراہمی سے غیر متزلزل وابستگی کی عکاس ہیں۔چیف جسٹس نے کہا بینچ اور بار نظام انصاف کے لازمی ستون ہیں، بینچ اور بار کے درمیان باہمی احترام، ہم آہنگی اور تعمیری روابط برقرار رکھنا ضروری ہے، عدالتی انتظام میں شفافیت، یکسانیت اور احتساب یقینی بنانے کے لیے جامع معیاری طریقہ کار نافذ کیا گیا ہے، کسی بھی شہری کو مالی مشکلات کے باعث قانونی نمائندگی سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔