وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن چلے گئے، امریکہ بھی جائیں گے

اسلام  آباد، ریاض(آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے ۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے ریاض سے لندن روانہ ہوگئے، ریاض کے نائب گورنر عزت  محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کیا ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار  اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف  دورہ  برطانیہ کے بعد امریکا بھی جائیں گے