پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک کی حالیہ ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
وینا ملک نے اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں خود ساختہ گلوکار اور انٹرنیٹ سینسیشن چاہت فتح علی خان کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین سخت برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
وینا ملک حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور مختلف ویڈیوز اپلوڈ کر رہی ہیں۔ ان کی حالیہ پوسٹس میں سالگرہ کی تقریب، ویلنٹائن ڈے کی تصاویر اور گانے کی ریکارڈنگ کے لمحات شامل ہیں۔ تاہم، ان کی ایک ڈانس ویڈیو نے صارفین کو حیران اور برہم کر دیا ہے۔کئی صارفین نے وینا ملک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں "پاکستان کی راکھی ساونت" قرار دیا۔ کمنٹس میں لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ وہ اس طرح کی ویڈیوز کے ذریعے کس طرح کی توجہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
چاہت فتح علی خان کے ساتھ ملاقات
اداکارہ نے حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ پر مشہور ہونے والے مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ دوستوں کے درمیان ڈانس کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں وینا ملک نے سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے، جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔
مداحوں کی ملی جلی رائے
جہاں کچھ لوگوں نے ان کی اس ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں کچھ مداحوں نے ان کے انداز کو سراہا۔ تاہم، زیادہ تر صارفین اس ویڈیو پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے غیر ضروری توجہ حاصل کرنے کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔