جنید اکبر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے درخواست دائر کردی

جنید اکبر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے درخواست دائر کردی

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنید اکبر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔درخواست دائر کرنے سے قبل جنید اکبر نے بائیو میٹرک تصدیق بھی مکمل کروائی۔یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں مشکلات کی شکایات کی جا رہی ہیں۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ عدالت اس درخواست پر کیا فیصلہ کرتی ہے۔