پی ٹی آئی کے بانی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی

پی ٹی آئی کے بانی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور رہنماء عمران خان کے خلاف پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پی ٹی آئی نے کیپیٹل پولیس آفیسر (سی پی او) کو درخواست دی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل تابش فاروق نے یہ درخواست کوریئر سروس کے ذریعے سی پی او آفس بھیجی ہے، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔درخواست میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) زینب، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اعزاز، اور دیگر متعلقہ افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو قید میں سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں، اور جیل میں روشنی تک میسر نہیں ہے۔ علاوہ ازیں، ان کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی، جو کہ انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

اس کے علاوہ، درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ اقدامات مریم نواز کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں، جنہوں نے ماضی میں عمران خان کے خلاف دھمکیاں دی تھیں اور انہیں فتنہ قرار دیا تھا۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اہل خانہ کو ہراساں کرنے کے لیے اہلکار باہم مشورہ کرتے ہیں، اور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی کی درخواست میں مریم نواز سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔