اگلے لانگ مارچ میں مذاکرات نہیں ہوں گے، گرفتار ہونے پر اہم شاہراہیں بند کر دیں گے:جنید اکبر کا اعلان

اگلے لانگ مارچ میں مذاکرات نہیں ہوں گے، گرفتار ہونے پر اہم شاہراہیں بند کر دیں گے:جنید اکبر کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں فرق ہوگا، کیونکہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی لیکن اس بار اگر لانگ مارچ نکلا تو کسی سے کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ اگر وہ گرفتار ہوئے تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل طور پر بند کر دیں گے۔ملاکنڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے مزید کہا کہ وہ گراس روٹ لیول سے آئے ہیں اور پی ٹی آئی کی سیاست میں کسی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ انہوں نے بانی چئیرمین عمران خان سے کہا تھا کہ ان کی جگہ کسی ایسے شخص کو صوبائی صدر بنایا جائے جس کا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ اچھا تعلق ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے صدارت سے پیسوں کے عوض عہدے دینے کے کلچر کو ختم کریں گے اور جب تک انہیں کوئی ہدایات نہیں ملتیں، موجودہ تنظیموں کو ہی کام کرنے دیں گے۔ جنید اکبر نے کہا کہ وہ پارٹی کے جلسوں پر پیسے لگانے والے افراد کی کرپشن کے خلاف ہیں اور اس کلچر کو ختم کریں گے۔

جنید اکبر نے کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کو رلایا گیا، اور وہ کبھی بھی اس بات کو نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر شہباز شریف کی حکومت آئی تو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بدلہ لینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ اگر ان کے اقتدار میں شہباز شریف کے بچے نہ روئے تو وہ پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں گے۔انہوں نے اپنی بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ گرفتاری سے بچنے میں کامیاب رہے تو اپنے لانگ مارچ کے دوران کوئی بھی مذاکرات نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کارکنوں کے حقوق کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔