پاکپتن دیپالپور روڈ پرحادثے میں33 افراد شدید زخمی، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نوٹس ، رپورٹ طلب
پاکپتن ( مانیٹرنگ ڈیسک) دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی کہ 17 ایس پی کے قریب آلوئوں سے لدے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے بعد بس الٹ گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیرا فورس اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بس میں پھنسے زخمی مسافروں اور لاشوں کو نکالاوزیراعلی مریم نواز شریف کا پاکپتن کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمی مسافروں کے بہترین علاج کی ہدایت کردی زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی افسوس ناک حادثے پر رپورٹ طلب کرلی