ڈکیت گروپ کے 2 ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی ہلوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے ڈکیت گروپ کے 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ڈکیت گروپ کو خفیہ اطلاع پر ہلوکی انٹرچینج کے قریب سے حراست میں لیا گیا ملزمان رنگ روڈ و گردونواح میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے ملزمان نیاعتراف کیا ہے ملزمان عدنان اور یوسف سے چوری شدہ موٹر سائیکل اوراسلحہ برآمد کرلیا گیاڈکیت گروپ کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈکیت گروپ اور سنیچرز کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں،