خطرناک برفانی طوفان نے امریکی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

خطرناک برفانی طوفان نے امریکی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

واشنگٹن / ٹورنٹو:امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں ورجینیا، میری لینڈ، پنسلوینیا اور شمالی کیرولینا میں شدید برفانی طوفان نے تباہی مچادی، جبکہ کینیڈا کے مختلف علاقوں میں بھی برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

امریکا میں طوفانی برفباری، ہنگامی صورتحال نافذ
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا اور شمالی کیرولینا کی سرحد کے قریب 12.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔ برفانی طوفان کے باعث درجہ حرارت میں اچانک کمی آئی، شدید سردی کی وجہ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ریاست کینٹکی میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے مزید 8 جانیں لے لیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں پانی میں گاڑیاں بہنے کے باعث ہوئیں۔ برفانی طوفان کے نتیجے میں 500 سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 4 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ریاستی انتظامیہ نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کینیڈا میں پروازیں منسوخ، مزید برفباری کا امکان
کینیڈا میں بھی شدید برفباری کے باعث نظام زندگی متاثر ہوا۔ ٹورنٹو کے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت مختلف مقامات پر 150 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

موسمیاتی ادارے کے مطابق:

اونٹاریو اور مغربی کیوبیک میں طوفانی برفباری کا الرٹ جاری
جنوبی اونٹاریو میں 15 سے 25 سینٹی میٹر اضافی برفباری کا امکان
مزید خطرات اور حکومتی اقدامات
حکام نے امریکا اور کینیڈا میں شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بجلی کی بندش کے خدشے کے پیش نظر ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید برفانی طوفان کی پیشگوئی کی جارہی ہے، جس کے باعث صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔