یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں کئی ممالک میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کے باعث ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
ہنگری میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، جبکہ اٹلی کے 22 شہروں میں شدید گرمی کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ماہرین موسمیات نے برطانیہ، فرانس، اسپین، جرمنی، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ سمیت یورپ کے چھ ممالک میں شدید ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ وسطی اور مشرقی یورپ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شدید گرمی کے باعث کروشیا، البانیہ اور بوسنیا کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے امدادی ٹیمیں اور فائر فائٹرز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز، زیادہ پانی پینے اور شدید دھوپ سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔