ماؤنٹ ایورسٹ: برفانی طوفان میں پھنسے 100 سے زائد کوہ پیما، ریسکیو آپریشن جاری

ماؤنٹ ایورسٹ: برفانی طوفان میں پھنسے 100 سے زائد کوہ پیما، ریسکیو آپریشن جاری

چینی میڈیا کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ پر سخت برف باری کے باعث تبت کی جانب سے جانے والے 100 سے زائد کوہ پیما مشکل صورتحال میں پھنس گئے۔

 ریسکیو ورکرز نے اب تک 350 افراد کو محفوظ مقام تک پہنچا دیا ہے۔ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی مختلف ٹیموں کے تقریباً 500 افراد اس دوران وہاں موجود تھے، اور مزید 200 افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔