سرینگر (آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے شہید سید علی گیلانی کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر ان کی کتب اور دستاویزات قبضے میں لے لیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں شہید سید علی گیلانی کے گھرپر چھاپہ مارا ، پولیس اہلکاروں نے سید علی گیلانی کے کمرے میں موجود ان کی کتب اور اہم دستاویزات و غیرہ ضبط کر لیں۔