پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو عوامی اسمبلی میں شامل ہونے کی ہدایت کردی
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے آج اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو شرکت کی ہدایت کی ہے ۔تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا، تحریک انصاف نے بروز منگل اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا۔ اڈیالہ کے باہر عوامی اسمبلی میں تمام اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔اعلامیہ کے مطابق فارم 47 کے تحت قائم حکومت جعلی ہے اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،مہنگائی، سیلاب، امن و امان سمیت عوامی مسائل کو عوامی اسمبلی میں اجاگر کیا جائے گا۔عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو قوم کی اواز بننے کی ہدایت جاری کر دی