صنعتیں بھی بہت ضروری ہیں لیکن لوگوں کو بجلی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے
یہ بھلائی اور روشنی کا سفر ہے، ہر گائوں تک بجلی پہنچائیں گے: سید ناصرحسین شاہ
کراچی(آئی این پی )سندھ حکومت نے رواں سال پانچ لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ ہر ایک کو بجلی دی جائے ۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے عبداللہ رند گوٹھ منگھوپیر ٹائون میں بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ ہر ایک کو بجلی دی جائے ۔ یہاں سے قریب سولر پارک بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2لاکھ سولر سسٹم کی تقسیم شروع ہوچکی ہے اور 5لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم رواں سال شروع ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ جہاں بجلی نہیں پہنچی وہاں سولر فراہم کیے جائیں گے۔ سولر پارک کے لیے کوشش کریں گے کہ مقامی لوگوں کو یہاں روزگار دیں ۔ یہاں کے نوجوانوں کو ٹیکنیکل تربیت دی جائے گی تاکہ روزگار کے مواقع ملیں۔ سستی بجلی سے کراچی کے شہریوں کو فائدہ ہوگا