خیبرپختونخوا : مفت سولر سسٹم دینے کا منصوبہ فائلوں تک ہی محدود

سولرسسٹم کس معیار اور کس طرز پر دیئے جائیں ‘ٹھیکہ کس کمپنی کو دیا جائے‘فیصلہ نہ ہوسکا
 پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت کا مفت سولر سسٹم دینے کا منصوبہ سرکاری فائلوں تک ہی محدود ہو کر رہ گیا۔ میڈیارپورٹ  کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سولر پینل دینے کا اعلان 9 مہینے قبل کیا تھا جبکہ کاغذی کارروائی مکمل کرنے میں اب بھی 3 ماہ سے زیادہ کا وقت لگے گا، خیبرپختونخوا حکومت نے 1 لاکھ 30 ہزار خاندانوں کو مفت سولرسسٹم دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔سولرسسٹم کس معیار اور کس طرز پر دیئے جائیں تاحال فیصلہ نہ ہو سکا، ایک ہی کمپنی یا پھر الگ الگ کمپنیوں کو ٹھیکہ دینے کا فیصلہ بھی نہ ہو سکا، کئی افسران نے ایک ہی کمپنی سے تمام سامان کی خریداری کی رائے دی جبکہ کئی افسران کیجانب سے تمام سامان مختلف کمپنیوں سے خریدنے کی رائے دی گئی ہے، تاحال فیصلہ نہ ہونے سے منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا