کراچی(یواین پی)سندھ حکومت نے بجلی کے بڑھتے نرخوں اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایک بڑا اور عوام دوست منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا، جس کے تحت کم آمدنی والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔محکمہ توانائی سندھ کے مطابق صرف وہ صارف اہل ہوں گے جن کا پچھلے 6 ماہ کا بجلی کا استعمال 100 یونٹ سے کم ہو۔درخواست دہندہ نے پہلے کسی بھی سرکاری اسکیم کے تحت سولر سسٹم حاصل نہ کیا ہو۔درخواست کے طریقہ کارکے مطابق خواہشمند افراد کو اپنے بجلی کے بل اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ درخواست فارم بھرنا ہوگا۔ یہ فارم متعلقہ یونین کونسل چیئرمین یا کسی گزیٹڈ آفیسر سے تصدیق کرانا لازمی ہے۔ تصدیق شدہ فارم محکمہ توانائی سندھ کے پروجیکٹ آف ہوم سولر سسٹم آن گرڈ کے دفتر میں جمع کرایا جائے گا۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے۔