سرکاری عمارتوں اور تعلیمی اداروں میں سولر لگائیں تا کہ بجلی کم خرچ ہو،مراد علی شاہ کاتقریب سے خطاب
سکھر(آن لائن)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانچ لاکھ سولر سسٹم بھی اسی سال غریب عوام میں تقسیم کریں گے۔سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن تھا کہ ہم نے جو مہنگی بجلی کا بوجھ غریبوں پر پڑرہا اس سے نجات دلانی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2012 کی بات ہے جب ہم نے سلولرائزیشن کا پروگرام شروع کیا تھا، ہم نے تھر پارکر ضلع میں گرڈ سٹیشن نہیں سب کو سولرائز کیا، بلاول صاحب نے کہا جو بجلی مہنگی ہے اس کا بوجھ عوام پر نہیں آنے دوں گا، اس پر ہم نے عالمی بینک سے بات کی جس کے تین حصے تھے۔وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سرکاری عمارتوں کو سولر انجری لگائیں، ہسپتالوں میں سکولز میں جو عمارتیں ہیں ان کی بجلی کا خرچ بچے گا ، غریب جن کا ایک کمرہ ہے وہ بجلی کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے ، ایسے دو لاکھ گھروں کو سولر دے رہے ہیں، جس سے ایک پنکھا، تین بلب روشن اور موبائل چارج ممکن ہو گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ سندھ کے ہر ضلع میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ان افراد کو دیں گے،پانچ لاکھ سولر سسٹم بھی اسی سال غریب عوام کو تقسیم کریں گے، اکیس لاکھ گھر بنا کر دینے ہیں، جس کے پورے دنیا میں چرچے ہیں۔