حکومت نے ایک سال میں مفروضوں کو غلط ثابت کیا ‘ کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے،کارکردگی اور خدمت ن لیگ کا طرہ امتیاز ہے
اگلا سال اس سے بھی بہترین ہوگا، آئیں وزیراعلی مریم نواز کا خدمت اور کارکردگی میں مقابلہ کریں:وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں،مریم نواز حکومت نے ایک سال میں مفروضوں کو غلط ثابت کیا اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔ لاہور میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ فروری کا مہینہ مل کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے۔ 8 فروری کے الیکشن کے وقت قوم ڈیفالٹ کے دہانے پر تھی۔ کچھ لوگ سازشیں کرکے ملک کو نقصان پہنچاتے رہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 26 فروری کو عہدے کا حلف اٹھایا، کہا جاتا ہے پہلے سال میں حکومتیں کام نہیں کر پاتیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلے سال میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال میں ڈلیور کر کے دکھایا ہے، وزیراعلی مریم نواز کا ایک فلیگ شپ پروگرام ستھرا پنجاب ہے، ستھرا پنجاب پروگرام نے بھی صوبے کے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ناقدین شاید حقائق سے بہت دور ہیں، ناقدین کو کہتی ہوں آئیں کارکردگی کا مقابلہ کرتے ہیں، پاکستان کو دوسرے صوبے پر حملہ کرنا یا گالی گلوچ نہیں چاہیے، آج مخالفین وزیراعلی مریم نواز پر ذاتی حملے کرتے ہیں، گالی گلوچ وہ کرتے ہیں جن کی تربیت اچھی نہیں ہوتی۔عظمی بخاری نے کہا کہ آئیں وزیراعلی مریم نواز کا خدمت اور کارکردگی میں مقابلہ کریں،