لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ کے علاقے میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کا مقدمہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد تقریباً ایک ماہ کے وقفے سے درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون مبین بی بی کو ملزمان مبینہ طور پر راستے سے اغوا کر کے کھیتوں میں لے گئے، جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیاواقعے میں ملزمان نے خاتون کو گھر جاتے ہوئے راستے میں روکا اور زبردستی اغوا کیامقدمے میں عبداللہ، عدنان اور مبشر کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ایک ماہ قبل گجر پورہ کی حدود میں پیش آیا تھا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم تاحال نامزد ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ حکام نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔