چکن 29روپے کلو مہنگا

2روز میں برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طو رپر 51روپے اضافہ ،، 468 روپے کلو بکنے لگا 
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 29روپے اضافے سے468روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت20روپے اضافے سے323روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت324روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔دو روز میں برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طو رپر 51روپے کلو اضافہ ہو ا۔